ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حکومت کو کشمیر میں امن کی بحالی پر زور دینا چاہئے:کانگریس

حکومت کو کشمیر میں امن کی بحالی پر زور دینا چاہئے:کانگریس

Sat, 24 Sep 2016 18:47:18  SO Admin   S.O. News Service

جمشید پور ،24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حال ہی میں اڑی دہشت گرد انہ حملے میں18جوانوں کے شہید ہونے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بگڑتے تعلقات کی روشنی میں کانگریس نے آج کہاکہ حکومت کو مشکلات والے وادی میں امن وعام حالات کی بحالی پرزوردیناچاہئے۔کانگریس کے ترجمان اجے قمرنے یہاں کہا کہ وادی میں گزشتہ75دنوں سے کرفیولگاہے ایسے میں حکومت کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ وہاں امن اور عام صورت حال لوٹے۔سابق ممبرپارلیمنٹ نے کہاکہ حالات معمول پر لانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا آئین کے فریم ورک کے تحت حل کیا جانا چاہئے۔یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں وادی میں جلد معمول پر حالات لوٹنے کی کوئی امید نظر نہیں آتی اورانہوں نے تشددبھڑکانے والی قوتوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ہندوستان اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اقتصادی اور سفارتی سمیت تمام محاذوں پر الگ تھلگ کیاجاناچاہئے۔یہ ہمارا مسئلہ ہے اورہمیں اس کوحل کرناہوگا۔ہمیں یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ امریکہ اور چین ہمارے لئے مسئلہ کو حل کریں گے۔پاکستان سے اپنے سفارتکارواپس بلانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ طے کرنا حکومت کا کام ہے۔


Share: